یوم آزادی: صدر عارف علوی کاقوم کو چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Independence Day: President Alvi calls for unity to confront challenges

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اتحاد برقرار رکھنے کا پیغام دیا ہے۔

73 ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کی بے پناہ قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

ماضی کے برعکس یہ یوم آزادی غیرمعمولی مشکل اوقات میں منایا جارہا ہے کیونکہ پوری دنیا کوروناوائرس سے متاثر ہوئی ہے جس نے معیشت ، صحت اور تعلیم سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض نے بے حد چیلنجز پیدا کئے ہیں لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ہماری قوم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی شاندار حکمت عملی کے ساتھ ان پر قابو پالیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ یوم آزادی مناتے ہوئے ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جنہیں بھارتی سکیورٹی فورسز سخت مظالم کا نشانہ بنارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان تین دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور 5 اگست 2019 ء کو لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل کے ساتھ بربریت کو تیز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 73واں یوم آزادی پاکستان

قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے ہر پاکستانی سے کہاکہ وہ ثابت قدم رہیں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں اور قوم کو درپیش معاشرتی ، معاشی اور سلامتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد رہیں۔

Related Posts