ریاض: سعودی عرب میں حرمین ایکسپریس ٹرین پروجیکٹ کے تحت مدینہ منورہ سے جدہ اور مکہ معظمہ کے درمیان تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔
حرمین ایکسپریس ٹرین فی گھنٹہ 300 کلو میٹر کی رفتار سے سفر کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سٹی اسٹیشنوں کے درمیان 300 کلو میٹر کی رفتار سے ٹرین چلائی جائیگی۔
جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے اورمدینہ منورہ کے درمیان سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے جب کہ مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ کے درمیان سفری دورانیہ دو گھنٹے 45 منٹ ہوگا۔
مزید پڑھیں:ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے