کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، شہریوں کے تشدد سے کتنا جانی نقصان ہوا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز، شہریوں کے تشدد سے کتنا جانی نقصان ہوا؟

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کے پیشِ نظر شہریوں نے از خود ”انصاف“ کرنا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں ایک ڈاکو کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اور اورنگی میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 2 کو تشدد سے زخمی کردیا۔ ڈاکو کی ہلاکت کا واقعہ کورنگی کے علاقے غوث پاک روڈ پر پیش آیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQxOTUsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDE5NSAtINqG2KfYsduSINqp25Ig2b7bjNiz25Ig2YXYp9mG2q/ZhtuSINm+2LEg2qnYs9in2YbYjCDZvtuM2LLbkiDaqduSINm+24zYs9uSINmF2KfZhtqv2YbbkiDZvtixINqI24zZhNuM2YjYsduMINio2YjYp9im25Ig2YLYqtmEIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDE5NiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9kaWxpdmVyeS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2obYp9ix25Ig2qnbkiDZvtuM2LPbkiDZhdin2Ybar9mG25Ig2b7YsSDaqdiz2KfZhtiMINm+24zYstuSINqp25Ig2b7bjNiz25Ig2YXYp9mG2q/ZhtuSINm+2LEg2ojbjNmE24zZiNix24wg2KjZiNin2KbbkiDZgtiq2YQiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2obZhtuM2YjZuSDZhduM2rog2obYp9ix25Ig2qnbkiDZvtuM2LPbkiDZhdin2Ybar9mG25Ig2b7YsSDYstmF24zZhtiv2KfYsSDZhtuSINqp2LPYp9mGINin2YjYsSDZgduM2LXZhCDYotio2KfYryDZhduM2rog2b7bjNiy2Kcg2qnbkiDZvtuM2LPbkiDZhdin2Ybar9mG25Ig2b7YsSDYp9uM2qkg2LTYrti1INmG25Ig2ojbjNmE24zZiNix24wg2KjZiNin2KbbkiDaqdmIINmC2KrZhCDaqdixINiv24zYp9uUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

مشتعل افراد نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کو شدید تشدد کیا ، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ اورنگی سیکٹر 10 میں بھی ایک شہری نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی تفتیش جاری ہے۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اورنگی ٹاؤن میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ ڈاکوؤں نے نوجوان دکاندار کو قتل کیا تھا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران نوجوان دکاندار پر فائرنگ کردی جو جاں بحق ہوگیا تھا۔ مشتعل شہریوں نے تینوں ڈاکوؤں کو فرار ہوتے وقت پکڑ کر بد ترین تشدد کیا۔

تشدد کے نتیجے میں تینوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ مقتول دکاندار کے والد نے عباسی شہید ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی دکان پر گزشتہ ماہ 2 سے زائد بار ڈکیتی ہوئی۔ 

Related Posts