شوبز کی دنیا کے روشن ستاروں کی حقیقی ازدواجی زندگیاں ناکام کیوں رہتی ہیں ؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

showbis divorce
showbis divorce

شادی کسی بھی انسان کی زندگی کا اہم ترین موڑ ہوتا ہے جس سے گزرنے کے بعد انسان کی زندگی ایک نئی ڈگر پر چل نکلتی ہے جبکہ اس کی نسبت طلاق کو انتہائی معیوب فعل تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر ہم پاکستان کی شوبز انڈسٹری پر نظر ڈالیں تو یہاں طلاق کوفیشن سمجھا جانے لگا ہے۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے نامور ستارے جن کے ڈراموں اور فلموں کے ڈئیلاگز شائقین کے دل موہ لیتے ہیں ان کی حقیقی زندگیاں عوام کی سوچ سے یکسر مختلف ہے،ان کے ڈائیلاگ، مسکراہٹ اور رہن سہن سب کچھ مصنوعی ہوتا ہے شائد یہ ہی وجہ ہے کہ شوبز میں حقیقی رشتوں کو بھی ڈرامہ کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ڈرامے کی قسط کی طرح پرانے رشتے توڑ کر نئے ساتھی تلاش کئے جاتے ہیں ۔ ہماری شوبز انڈسٹری میں ایسے کئی نام موجود ہیں جو پردہ سیمیں پر تو انتہائی کامیاب رہے لیکن ان کی حقیقی زندگیاں کسی طرح قابل رشک نہیں ۔

نورجہاں
اپنی آواز سے ایک عالم کو گرویدہ بنانے والی پاکستان فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ملکہ ترنم نور جہاں اور اعجاز کی شادی کا انجام طلاق پر ہوا۔

Image result for noor jahan

عمر شریف
پاکستان کے سب سے بڑے کامیڈیں عمر شریف جن کا نام سنتے ہیں لوگوں کے چہروں پر ہنسی آجاتی ہیں ان کی دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

Image result for umar sharif

بشریٰ انصاری
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور ہدایت کار اقبال انصاری کا کئی برسوں پر محیط رشتہ گزشتہ سال طلاق پر منتج ہوا۔

Image result for bushra ansari

محسن حسن خان
محسن حسن خان نے بھارتی اداکارہ کی زلفوں کے اسیر ہوکرگیند بلا چھوڑ کررنگ ونور کی دنیا کا حصہ بن کراداکارہ رینا رائے کواپنا جیون ساتھی تو بنایا تاہم یہ میچ کا نتیجہ بھی طلاق نکلا۔

سنگیتا
پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ہدایتکارہ اور ماضی کی اداکارہ سنگیتا بھی دو بار پیا گھرسدھارنے کے بعد طلاق لیکر واپس آئیں۔

Image result for sangita

عدنان سمیع اور زیبابختیار
گلوکار وموسیقار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبابختیار کی لو میرج کا انجام بھی ناکامی کی صورت میں ہوا۔

نعمان مسعود اور عروج ناصر
معروف اداکار نعمان مسعوداور اداکارہ عروج ناصر کی شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور اس معروف جوڑی کو بھی طلاق نے الگ کردیا۔

Image result for noman masood urooj nasir

شمعون عباسی
اداکارشمعون عباسی نے پہلے جویریہ عباسی سے شادی کی جو ناکام ہونے کے بعد حمائمہ ملک کے ساتھ بیاہ رچایا لیکن دوسری شادی بھی ناکامی سے دوچار ہوئی۔

Image result for shamoon abbasi

نرگس
اسٹیج ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نرگس کی پہلی شادی کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی۔

فریحہ پرویز
پتنگ باز سجنا گانے سے راتوں رات شہرت پانے والی گلوکار ہ فریحہ پرویز کی دوشادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

حمیرا ارشد اور احمد بٹ
گلوکارہ حمیراارشد اور اداکاراحمد بٹ 2004میں زندگی کے ساتھ بنے لیکن مسلسل اختلافات اور جھگڑوں کی وجہ سے دونوں نے راستے الگ کرلیئے۔

صوفیہ احمد
ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صوفیہ احمداور سہیل سمیر کی محبت کی شادی کا اختتام بھی طلاق کی صورت میں سامنے آیا۔

فیصل قریشی
اداکار فیصل قریشی کی پہلی شادی شوبز کے دیگر ستاروں کی طرح کامیابی سے طلاق پر ختم ہوئی۔

نوین وقار
اداکارہ نوین وقار نے ہدایت کار اظفرعلی کی شادی کے ڈرامے کی کہانی طلاق پر ختم ہوئی اوردونوں نے اپنی اپنی راہ لی۔

ثروت گیلانی
کراچی سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل اور اداکارہ ثروت گیلانی کی کا نتیجہ بھی طلاق کی صورت برآمد ہوا۔

شائستہ لودھی
پاکستانی ٹی وی کے مارننگ شوز میں روشنیاں بکھیرنے والی شائستہ لودھی کی شادی بھی طلاق پر اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

نادیہ خان
صبح صبح خواتین کو گھر بسانے کے ٹوٹکے بتانے والی ماضی کی معروف اداکارہ نادیہ خان بھی طلاق لے چکی ہیں۔

محسن عباس اورفاطمہ سہیل
ٹی وی اور فلموں کے معروف اداکار اورگلوکارمحسن عباس حیدر اورفاطمہ سہیل کی شادی بھی کئی اتار چڑھائو کے بعد طلاق پر ختم ہوئی۔

صنم بلوچ
ٹی وی شوزکی میزبان واداکارہ نے مختصر افیئر کے بعد عبداللہ فرحت کو جیون ساتھی بنایا لیکن یہ رشتہ بھی طلاق کی صورت ختم ہوا۔

نور بخار ی
ٹی وی مارننگ شوز میں امور خانہ داری سکھانے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی ناکام ترین اداکارہ نوربخاری چار بار پیاکا گھر چھوڑ چکی ہیں۔

صنم ماروی
کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی معروف گلوکارہ صنم ماروی کی شادی بھی ان دنوں مشکلات سے دوچار ہے اور ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Related Posts