ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، شرحِ مہنگائی میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، ادارۂ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

وفاقی ادارۂ شماریات کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں مسلسل 4 ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم بھی ہوئیں۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 0.52فیصد بڑھ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

نارتھ کراچی صنعتی ایریا کو خوبصورت بنانے کی مہم کا آغاز

ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16 اعشاریہ 49 فیصد تک جا پہنچی۔ برائلر مرغی کی قیمت میں 24.45روپے، مٹن کی قیمت میں 33 پیسے جبکہ بیف کی قیمت میں  2.38روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ پیاز 3.80روپے فی کلو مہنگے ہوگئے۔

ڈھائی کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 4.60 روپے جبکہ کیلے کی قیمت میں 4.63پیسے فی درجن اضافہ ہوا۔ گزشتہ 7 روز میں چاول، چائے، دال چنا اور دال مسور بھی مہنگی ہوگئیں جبکہ 9 اشیائے ضروریہ سستی بھی ہوئیں۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7روز میں ٹماٹر کی قیمت میں  15.65روپے فی کلو، انڈے 1.69روپے فی درجن، لہسن 14.17روپے فی کلو، دال ماش 1.72روپے فی کلو جبکہ دال مونگ کی قیمت میں 65پیسے کلو کمی ہوئی۔

اسی طرح چینی 65پیسے فی کلو جبکہ آٹے کا تھیلا 2.51روپے فی کلو سستا ہوا۔ ادارۂ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 روز میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی جو تاحال مستحکم ہیں۔

Related Posts