حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پیٹرولیم مصنوعات
(فوٹو: پکسا بے)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی منظوری دے دی جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم دیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کا فیصلہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں کیا گیا۔ پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن 3.5 روپے بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف سے مدد مانگ لی

رواں ماہ 15 ستمبر سے ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔ پہلے مرحلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے 47 پیسے فی لیٹر مارجن بڑھایا جائے گا جبکہ ڈیلرز کیلئے مارجن میں 1.64روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

نگران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اپنے اعلامیے میں کہنا ہے کہ ڈیلرز کیلئے پہلے مرحلے میں مارجن 41پیسے بڑھایا جائے گا۔ اجلاس کے دوران پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے پلان تشکیل دینے کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی اجلاس کے دوران پی آئی اے کیلئے 1.3ارب روپے کی گرانٹس کی سمری مسترد جبکہ وزارتِ دفاع کی 40ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹس منظور کر لی گئی ہیں۔ متعلقہ حکام کو پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ میں معاونت کی ہدایات جاری کردی گئیں۔