لاہور: فلور ملز مالکان نے آٹے کی فی کلو قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کردیا، جس کے بعد 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے کا ہوگیا ہے۔
آٹے کی قیمت بڑھانے پر فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، 20 کلوتھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپےاور پرچون قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ایف بی آر نے گاڑیوں کی عارضی درآمد کیلئے نئے قوانین نافذ کردیے
مارکیٹ ذرائع کے مطابق مئی میں اب تک 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔
قبل ازیں میڈیا رپورٹ میں بتایاگیاتھا کہ گندم کی قلت کی وجہ سے پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔