آٹا، گھی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی مجموعی شرح 41 فیصد پر پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ہفتہ وار بنیادوں پر آٹا، گھی، چاول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.30 فیصد کی معمولی کمی کے باوجود مجموعی شرح تاحال 41 فیصد سے نیچے نہ آسکی۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس میں گھی، آٹا، دال، چاول، نمک اور گوشت شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 41.07 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر متوسط طبقہ ہوا جبکہ 44 ہزار سے زائد ماہانہ انکم والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 42.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی بینک نے 1.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنیکی منظوری دیدی، اسحاق ڈار

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس میں آٹا، تازہ دودھ، گھی، چینی، بکرے کا گوشت، چاول اور نمک سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 10 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ہفتہ وار بنیادوں پر آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر اوسطاً 1705 روپےہوگئی، گھی، دال ماش، دال مسور، چاول اور نمک کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جبکہ پیاز 22 روپے، لہسن 18 روپے فی کلو اور انڈے 16 روپے فی درجن سستے ہوئے۔

Related Posts