پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی
پشاور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی

پشاور: پشاور میں گیس لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں شہر میں جلانے کی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی۔

سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر میں گیس سپلائی بھی کم ہوگئی، شہری گھروں کے چولہے گرم رکھنے کے لئے ایندھن کے متبادل ذرائع تلاش کرنے پر مجبور ہوگئے، جلانے کی لکڑی کی مانگ میں اضافہ ہوا تو اس کے دام بھی بڑھ گئے، 300 روپے اضافے کے ساتھ لکڑی 1200 روپے سے 1500 روپے تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

لکڑی کے کاروبار سے وابستہ افراد کے مطابق لکڑی پنجاب سے منگوائی جائی ہے، صوبے کے اندر ہنگو، ٹل اور دیگر علاقوں سے سپلائی 40 سے 45 فیصد ہے، وزیرستان سے سپلائی بند ہو چکی اس لئے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ٹرک کے کرائے فی ٹرک 20 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار کر دیئے ہیں۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی جلانے کی لکڑی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث سخت سردی کے علاقوں کے مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts