لاہور: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نالائق اور نااہل ٹولے نے ملکی معیشت کو تباہ کیا، یہ ہمارا کیا دھرانہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیاسے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ نے کہا کہ اتحادی حکومت کا فیصلہ ہے کہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، نوازشریف کہہ چکے ہیں اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے بلکہ فیصلے اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے، شہباز شریف مہنگائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں، وہ کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں، اتحادیوں سے مشاورت میں نواز شریف شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: این سی اے نے 2 سال تحقیقات کیں، کچھ نہیں ملا، میں ان کا رشتہ دار نہیں، شہباز شریف