شہرقائد میں جے ایس ایم یو کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے مزید 3 کلیکشن سینٹر کا افتتاح

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرقائد میں جے ایس ایم یو کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے مزید 3 کلیکشن سینٹر کا افتتاح
شہرقائد میں جے ایس ایم یو کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے مزید 3 کلیکشن سینٹر کا افتتاح

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے کلیکشن مراکز کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ جے ایس ایم یو لیب نتائج میں درستگی اور معیار کو بہتر بنانے میں ہمہ وقت مصروف رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے اس ہفتے جے ایس ایم یو لیبارٹری کے مزید 3 کلیکشن مراکز کا افتتاح کیا جس کے بعد ان مرکز کی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔

کلیکشن سینٹرز کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے کہا کہ جے ایس ایم یو لیب نتائج میں درستگی اور معیار کی یقین دہانی کو یقینی بناتا ہے اور اس کا مقصد ہر شہری کے لئے ارزاں قیمت پر صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناہے۔

اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔ کیک کاٹنے کی رسم میں پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ ، چیئر پرسن اے پی این اے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ AIPH-JSMU اور شعبہ پیتھالوجی کی چیئرپرسن پروفیسر سعدیہ اکرم، بیسک میڈیکل سائنسز کے ڈین پروفیسر سرور قریشی ،رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان ،ڈائریکٹر لیب پروفیسر محمودحسن ، پروفیسر در محمد ، ڈائریکٹر فنانس عادل رشید اور لیب کے منیجر حسنین عباس موجود تھے۔

اس موقع پر لیب مینیجر حسنین عباس نے لیب کے ارزاں نرخوں میں مزید 30 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جے ایس ایم یو لیبارٹری کے تمام نرخوں میں نفع شامل نہیں ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ  نئے مراکز کورنگی روڈ پر نیشنل میڈیکل سینٹر کےبرابر اور ناظم آباد اور گلشن چورنگی کے علاقوں میں کھولے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی بجٹ میں نمبروں کی ہیراپھیری سے عوام کو دھوکہ دیا گیا، شاہد خاقان عباسی

Related Posts