بائیکا ایپ کو ہیک کرلیا گیا، غیر اخلاقی پیغامات موصول

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
بائیکا ایپ کو ہیک کرلیا گیا، غیر اخلاقی پیغامات موصول
بائیکا ایپ کو ہیک کرلیا گیا، غیر اخلاقی پیغامات موصول

ملک کی معروف رائیڈ شیئرنگ سروس اور پارسل ڈیلیوری کمپنی بائیکا کی ایپ کو ہیک کرلیا گیا، ہیکرز کی جانب سے پاکستان کے خلاف نعرے بازی اور غیر مناسب زبان استعمال کی جارہی ہے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے یہ کام کیا ہے۔

کراچی کی مشہور آن لائن موٹرسائیکل ٹیکسی سروس بائیکا کی ایپ کو ہیک کرلیا گیا ہے، مذکورہ کمپنی کی ایپ سے صارفین کو انتہائی غیر مناسب پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

بائیکا کی ہیک کی گئی ایپ سے پاکستان مخالف نعرے بازی کے پیغامات کو بڑے پیمانے پر وائرل کیا جارہا ہے، جس سے یہ اندازا لگانا مشکل نہیں کہ یہ اس کے پیچھے بھارتی ہیکرز ملوث ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بائیکا کی ایپ سے پاکستان مخالف نعرے اور گالی گلوچ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت، ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی پھر مہنگی کردی

بھارتی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے کہ ہمارے پڑوسیوں کے پاس اس سے بہتر کچھ نہیں ہے۔ یاشفہ نامی خاتون نے بائیکا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ مسکراہٹ کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

Related Posts