کیارا کونسی نئی فلم میں جلوے دکھانے جا رہی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی جلد ہی سپر نیچرل کامیڈی فلم “دیوی” میں مرکزی کردار نبھائیں گی۔ 

رپورٹس کے مطابق کیارا اس فلم کے ذریعے ایک نئی صنف میں قدم رکھ رہی ہیں اور دینیش ویجان کی پروڈکشن کے تحت بننے والی اس فلم میں وہ “دیوی” کے کردار میں نظر آئیں گی۔

“دیوی” کا مقصد سپر نیچرل کامیڈی میں ایک نیا فرنچائز قائم کرنا ہے، جو ہٹ فلم “استری” کے پروڈیوسر میڈاک فلمز کے اشتراک سے بنایا جا رہا ہے۔

فلم 2025 کے وسط میں شروع ہوگی اور ایک شیڈول کے تحت فلم بندی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس فلم کی باضابطہ تصدیق جلد متوقع ہے۔ کیارا کی اس فلم میں شمولیت ان کے کیریئر میں ایک اور نئی صنف کو آزمانے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

دوسری جانب دینیش ویجان کی حالیہ فلمیں جیسے “ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے” اور “استری” نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کی فلم “دیوی” کے بھی کامیاب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Related Posts