مظفر گڑھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پسند کی شادی کرنے پر بلوچستان کی رہائشی لڑکی کے گھر والوں نے رات کی تاریکی میں لڑکے کے گھر پر چھریوں سے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں دولہے کا والد جانبحق جبکہ 08 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود چوک شریفاں والا میں بلوچستان سے آئے افراد کا رات کی تاریکی میں گھر کے افراد پر حملہ کردیا۔ چند روز قبل بیٹ میر ہزار کا رہائشی شکیل جتوئی نامی شخص بلوچستان کے علاقہ رکنی سے لڑکی سے پسند کی شادی کر کے آیا تھا۔
شکیل رکنی میں ایک مدرسے کا مہتمم تھا، جہاں اس نے بلوچ لڑکی سے محبت کی شادی کر لی اور لڑکی لیکر گھر چلا آیا تھا۔ لڑکی کے بھائیوں اور رشتہ داروں کی طرف سے غیرت کے نام پر شکیل رکنی کے گھر پر حملہ کر کے لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔
مسلح حملہ آوروں کی طرف سے گھر کے افراد پر چھریوں سے حملہ کیا گیا۔ حملہ میں پسند کی شادی کرنے والے شکیل جتوئی کا والد فدا حسین موقع پر جاں بحق جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان اور دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال جتوئی سے ضلعی صدر اسپتال مظفرگڑھ منتقل کیا گیا ہے، جبکہ پولیس تھانہ بیٹ میر ہزار خان نے کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مشیر داخلہ برائے احتساب شہزاد اکبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا