مروہ قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم نواز کوباقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مروہ قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم نواز کوباقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا
مروہ قتل کیس، پولیس نے مرکزی ملزم نواز کوباقاعدہ طور پر گرفتار کرلیا

کراچی:کراچی میں مروہ زیادتی اورقتل کیس کی تفتیش میں پولیس کی پھرتیاں جاری ہیں،پولیس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مروہ زیادتی اورقتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ملز م نواز بچی کا اصل قاتل نکلاہے جو بچی کا پڑوسی ہے۔

پولیس کے مطابق کیس میں گرفتار مشتبہ شخص نواز کچھ دیر بعد اپنا بیان تبدیل کر دیتا ہے، زیر حراست شخص اب تک کسی بھی سوال کا مثبت جواب نہیں دے سکا۔پولیس کے مطابق تمام ثبوت زیر حراست شخص کے خلاف ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔پولیس کے مطابق تمام مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرالیا گیا ہے اور تحریری بیانات بھی ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار تمام افراد بچی کے گھرکے اطراف رہنے والے لوگ ہیں۔

زیر حراست افراد کرایے کے گھروں میں بغیر فیملی رہائش پذیر ہیں، سب سے زیادہ مشکوک شخص نوازکی جدید خطوط پرتفتیش کی جارہی تھی، نواز کے دو بیٹے بھی پولیس کی حراست میں ہیں، ڈی این اے رپورٹ میں مزید کئی روز لگ سکتے ہیں۔

Related Posts