کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ269 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور183افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9030 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 269 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا3 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4495ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک3280778 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور265157کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید183مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد255952 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 96.5 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت4710 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے4416 گھروں میں،8آئسولیشن سینٹرز میں اور286مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ259مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ269نئے کیسز میں سے99 کا تعلق کراچی سے ہے۔