گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے 812نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 275نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24گھنٹوں میں 4مریض انتقال کرگئے جبکہ 812 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 563 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11031 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 812 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا7.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے،جس سے اموات کی مجموعی تعداد 3996ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ابتک 2725780 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 247248کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 563 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 224664 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اسوقت 18588 مریض زیر علاج ہیں، جن میں 17751 گھروں کے اندر قرنطینہ ہیں،14آئسولیشن سینٹرز اور 823 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 768 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 76 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ812 نئے کیسز میں سے544 مریضوں کا تعلق شہر کراچی سے ہے۔

جن میں ضلع شرقی میں 169،ضلع جنوبی میں 141، کورنگی میں 81، ضلع وسطی میں 73، ملیر میں 43 اور ضلع غربی میں 37 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔