کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1084 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور626 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14465 نمونوں کی جانچ کی گئی،جس کے نتیجے میں 1084 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4624 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3592645 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور280355 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 626 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 263265 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 93.9 فیصد ہے۔
انہو ں نے کہا کہ اس وقت 12466 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11893 گھروں میں،8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 565 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 541 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 46 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1084 نئے کیسز میں سے 468 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے،اگر ایس او پیز کو اپنایا نہ گیا تو حالات تشویشناک حد تک خراب ہوسکتے ہیں،عوام کو چاہیے کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔