سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1038نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ
گزشتہ 24گھنٹوں میں 16اموات اور 910کیسز رپورٹ ہوئے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1038 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور331 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16023 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1038 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 6.4 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4691 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 3711543 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور288680 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 331 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 266719 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 92.4 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 17270 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16627 گھروں میں اور 643 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 616 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 55 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1038 نئے کیسز میں سے 526 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 275،ضلع جنوبی 108، ضلع وسطی 84،ملیر 27،ضلع غربی 20 اور کورنگی میں سے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts