این ای ڈی کے طلباء نے پاکستان کی دوسری فارمولہ الیکٹرک کار تیار کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این ای ڈی کے طلباء نے پاکستان کی دوسری فارمولہ الیکٹرک کار تیار کرلی
این ای ڈی کے طلباء نے پاکستان کی دوسری فارمولہ الیکٹرک کار تیار کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: این ای ڈی کے طلباء کا انوکھا کارنامہ، فارمولہ الیکٹرک کار تیار کرلی، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے این ای ڈی کے طالب علم محمد علی حیدر نے کہا کہ ہم نے ایک فارمولہ الیکٹرک کار تیار کی ہے جو پاکستان کی دوسری فارمولہ کار ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار بنانے کا آئیڈیا ہمارے سینئر حارث بن اشرف، واسع اور موئز ہاشمی کا تھا، 2018میں انہوں نے فارمولہ الیکٹرک کار کا خواب دیکھا اور اپنے خواب کی تعبیر کے لئے اس پر کام شروع کردیا۔

علی حیدر نے کہا کہ 2018سے لے کر اب تک ہم نے اس پر محنت سے کام کیا اور اب ہماری فارمولہ کار رننگ کنڈیشن میں آچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس کار کو آسٹریلیا میں کاروں کی نمائش میں پیش کرنا تھا، مگر ہم کورونا کی وجہ سے وہاں جا نہیں سکے، اور ورچوئل طور پر شریک ہوئے، جس میں ہماری چوتھی پوزیشن آئی۔

ایک طالب علم حسن رضا نے کہا کہ ہم نے جو اپنی گاڑی تیار کی ہے کہ وہ ہم نے رول کے حساب تیار کی ہے، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کا ٹریک جو ہے وہ 22کلومیٹرز کا تھا، اُس کو مکمل کرنے کے لئے آپ کے پاس وقت 30منٹ کا ہوتا ہے، ہم نے اپنی گاڑی کو اس کے حساب سے تیار کیا ہے اور الحمد اللہ یہ کار اس 22کلومیٹر کے ٹریک کو 18منٹ میں کور اپ کرسکتی ہے۔

ایک اور طالب علم نبیل مجید نے کہا کہ کار کی چارجنگ کا وقت 2گھنٹے 48منٹس کا ہے، جو ریس ہماری ہوتی وہ28منٹ کی ہوتی ہے، ہماری جو کار ہے وہ چارج ہونے کے بعد 35منٹ تک چل سکتی ہے۔

علی حیدر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کار پر ابھی تک تقریباً 35لاکھ روپے تک خرچ ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ شروع شروع میں ہمیں فنڈز کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہم جس کسی کے بھی پاس جاتے تھے تو ہمیں کہا جاتا تھا کہ پاکستان میں اس گاڑی کو چلا نہیں سکتے۔

لوگ کہتے تھے کہ اگر یہ چارجنگ کار ہے تو آپ اسے چارج کس طرح سے کریں گے؟، پاکستان میں تو بجلی کے اتنے مسائل ہیں، لیکن الحمد اللہ ہماری این ای ڈی یونیورسٹی نے اس کے لئے ہمیں ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا اور ہمیں اس حوالے سے بہت سی سروسز دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں ہمیں ہمارے چیئرمین سر مشاہد نے بہت تعاون کیا جبکہ ہمارے الیکٹرانک چیئرمین سر عثمان نے بھی ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، اس کے علاوہ ہماری ایڈوائزر میڈم حرم نے بھی اس حوالے سے ہماری بہت مدد کی۔

Related Posts