انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 165روپے کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 165روپے کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا
انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 165روپے کی بلند سطح سے تجاوز کرگیا

کراچی:انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر165روپے کی بلند ترین سطح سے تجاوز کر گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر75پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید164.45روپے سے بڑھ کر165.20روپے اور قیمت فروخت164.55روپے سے بڑھ کر165.30روپے ہو گئی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ ڈا لر کی قدر90پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164.40روپے سے بڑھ کر165.30روپے اور قیمت فروخت164.80روپے سے بڑھ کر165.70روپے پر جا پہنچی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 70پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.80روپے سے بڑھ کر192.80روپے اور قیمت فروخت193.30روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: ایران نے افغانستان کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد بحال کردی

1.50روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 223.50روپے سے بڑھ کر225.30روپے اور قیمت فروخت225روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی۔

Related Posts