کراچی گرمی کی لپیٹ میں، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی:چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر کراچی میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں 2010 میں مارچ کا بلند ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے کہا گیا ہے کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ ان مشروبات کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہیں۔

Related Posts