ہوس کے پجاریوں کے ہاتھوں ایک اور بنت ِ حوا درندگی کا نشانہ بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہوس کے پجاریوں کے ہاتھوں ایک اور بنت ِ حوا درندگی کا نشانہ بن گئی
ہوس کے پجاریوں کے ہاتھوں ایک اور بنت ِ حوا درندگی کا نشانہ بن گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا‘ہوس کے پجاریوں کے ہاتھوں ایک اور بنت ِ حوا درندگی کا نشانہ بن گئی‘علاقے کے با اثر اوباش بگڑے رئیس زادے معصوم 14 سالہ لڑکی کو ساری رات درندگی کا نشانہ بناتے رہے۔

آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں نلہ ڈگار تھانہ ٹار کی حدود میں علاقے کے چار با اثر اوباش نوجوانوں نے اسی گاؤں کی ایک انتہائی غریب 14سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ہوس کے پجاری درندے ساری رات بنت حوا کا جسم نوچتے رہے‘چاروں انتہائی طاقتور اور با اثر ملزمان ہیں۔

واقعے کے بعد ان درندوں نے اس معصوم لڑکی کے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور قانونی کارروائی کرنے سے منع کیا۔متاثرہ بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دھمکیاں دیں ہے کہ ہم اگر ایسا گھناؤنا فعل ایک دفعہ کر سکتے ہیں تو بار بار کر سکتے ہیں ہمیں کو نہیں روک سکتا۔

متاثرہ بچی کے والدین نے متعلقہ تھانے میں کارروائی کرنے کے لئے درخواست دی تو پولیس سمیت انتظامیہ کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگی‘ والدین کا کہنا ہے کہ ہماری بیٹی کی زندگی ان چاروں درندوں نے تباہ کردی ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان‘آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے التجا کرتے ہیں کہ ان چاروں درندوں کو نشان عبرت بنا دیں‘ہم تو انتہائی غریب اور کمزور ہیں‘ہم ان ظالموں کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘بس ہمیں ریاست مدینہ میں انصاف چاہیے اور ہم انتظار کر رہے ہیں کہ اس بنت حوا کو کب اور کون انصاف دیگا؟

Related Posts