تعلیم کے میدان میں وزیر اعظم کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں، گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، کچھ سمجھائی ہیں، گورنر سندھ
کالعدم تحریک لبیک کی کچھ باتیں مانی ہیں، کچھ سمجھائی ہیں، گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم کے میدان میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ دینی مدارس کے طلبہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، طلبہ کو ہر شعبہ زندگی میں کردار ادا کرنے کے لیے مواقع فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ کے تعلیمی اداروں میں قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔ قرآن کا علم رکھنے والے معاشرے کے لیے اصلاح کا سبب بنیں گے۔

وزیر اعظم کے ”ریاست مدینہ“ کے تصور کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں سماجی بہبود کا نظام ریاست مدینہ کے ماڈل پر کھڑا ہے۔ علمائے کرام ریاست مدینہ کے تصور کے متعلق پائے جانے والے ابہام کا ازالہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ الدراسات الاسلامیہ گلشن اقبال میں تکمیل بخاری و تقسیم اسناد کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر و مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مفتی محمد یوسف کشمیری نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول، جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے اساتذہ، طلبہ اور معززین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے 81 طلبہ میں اسناد اور انعامات تقسیم کیے گئے، جن میں درس نظامی کے 60 طلبہ اور حفظ قرآن مکمل کرنے والے 21 طلبہ شامل تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام تین سطحوں میں تقسیم ہے۔ انگلش میڈیم اور اردو میڈیم اداروں میں واضح فرق نظر آتا ہے۔ مدارس کا تعلیمی نظام بھی مختلف ہے۔

اس تقسیم کی وجہ سے اردو میڈیم اور مدارس سے نکلنے والے طلبہ آگے بڑھنے کے لیے جگہ نہیں بنا پاتے۔ وزیر اعظم عمران خان کی حکومت تعلیمی نظام میں یکسانیت چاہتی ہے۔ ہم مدارس انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اسکول کے نصاب کو مدارس کے نصاب میں جگہ دی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وطن عزیز میں فروغ تعلیم کے لیے مدارس کا بہت بڑا کردار ہے۔ مدارس کے طلبہ کو افواج پاکستان سمیت تمام شعبہ زندگی میں کردار ادا کرنے کے مواقع ملنے چاہئیں۔ قرآن کا علم رکھنے والے معاشرے کی بہتر اصلاح کرسکتے ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے مدارس میں آکر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ میں فروغ تعلیم کے لیے دینی جامعات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ ختم بخاری کی پرمسرت تقریب میں مدعو کرنے پر جامعۃ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر، اساتذہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related Posts