سندھ میں اب خواتین بھی نمازوں کیلئے مسجد جاسکیں گی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبہ سندھ کی مساجد میں خواتین کے نماز پڑھنے کے لیے الگ جگہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں وہ باجماعت نماز ادا کر سکیں گی۔

یہ فیصلہ کراچی میں ہونے والے محکمہ اوقاف کے اہم اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نگراں وزیر قانون و انصاف عمر سومرو نے کی۔

اجلاس میں افسران کی جانب سے مساجد اور مدارس کی رجسٹریشن کے علاوہ مساجد میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اقوام متحدہ کا بھوک سے بلکتے فلسطینی بچوں کے ساتھ سنگین مذاق

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ اوقاف کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے مقام مخصوص کیا جائے گا۔

اس موقع پر نگراں وزیر عمر سومرو نے حکام کو اس حوالے سے سرکلر جاری کرنے کی ہدایت کی۔

سندھ حکومت کے اس اقدام کو خواتین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی مساجد میں خواتین کی نماز کے لیے الگ جگہ ہوتی ہے لیکن پاکستان میں یہ سہولت نہ ہونے کے برابر ہے۔

Related Posts