سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Covid-19 vaccine
سندھ حکومت کا کل سے عام عوام کے لیے ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا ویکسین کا دائرہ کارمزید بڑھاتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکارکرنے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع کردی۔

محکمہ صحت سندھ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی سطح پرقائم کورونا ویکسین مرکزمیں میرپورخاص، عمرکوٹ اورتھرپارکر اضلاع کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم بعض ہیلتھ ورکرزکی جانب سے لازمی ویکسین سے انکار کردیا گیا ہے،جس کے بعد ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

محکمہ کی پالیسی کے مطابق ویکسینیشن سے کوئی انکارنہیں کرسکتا اوراگرانکارکرے گا تو اس کو جو بینیفٹ الاؤنسزملے ہیں وہ روک دئیے جائیں گے بلکہ ری ایمبرزبھی ہوں گے، کورونا ویکسین کا دائرہ کاراب فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزسے بڑھا کر نجی شعبے کے بھی تمام ڈاکٹرزاورہیلتھ ورکرزتک پھیلا دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق چین سے درآمد کی گئی ویکسین دو خوراکوں پر مشتمل ہے جو 21 روز کے وقفے سے لگے گی، آئندہ چند ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین دیگرسرکاری اداروں کے ملازمین سمیت عام افراد کے لئے بھی دستیاب ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 41 مزید شہری جاں بحق

Related Posts