کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 18 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں کورونا کے 1 ہزر 411 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بیان دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19 ہزار 149 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1411 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو تشخیص کی شرح کا 7.4 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 39 لاکھ 34 ہزار 264 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں مثبت کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 101 ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 مریض انتقال کرگئے جس سے صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 4909 ہوگئی ہے جو کہ موات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 830 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 997 ہوچکی ہے جو بحالی کی شرح کا 91.2 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 22 ہزار 195 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 21 ہزار 299 گھروں میں، 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 881 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 844 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1411 نئے کیسز میں سے 780 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع جنوبی 257، ضلع شرقی 247، ضلع وسطی 114، ملیر 77، کورنگی 68 اور ضلع غربی میں سے 17 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 129، جامشورو 40، سکھر 38، سانگھڑ 36، گھوٹکی 35، شہید بے نظیر آباد 27، کشمور 26، سجاول 24، میرپورخاص اور ٹنڈو محمد خان 23۔23، جیکب آباد اور شکارپور 22۔22، لاڑکانہ 21، بدین اور عمر کوٹ 20۔20، دادو 19، مٹیاری 18، نوشہروفیروز 15، ٹھٹھہ 13، خیرپور 12، ٹنڈو الہیار 9، قمبر سے 1 نیا کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں : شیری جناح کالونی میں منشیات کا بڑا گروپ بے نقاب، 20لاکھ روپے کی چرس برآمد