سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1683 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 21 مریض جان کی بازی ہار گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1683 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 21 مریض جان کی بازی ہار گئے
سندھ میں 24 گھنٹوں میں 1683 نئے کورونا کیسز رپورٹ، 21 مریض جان کی بازی ہار گئے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 156 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں صوبے بھر میں 1683 نئے کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبہ سندھ میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 21 مریض جان کی بازی ہار گئے ہیں، جبکہ 368 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16156 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں1683 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 10.4 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 افراد کے انتقال کرنے سے صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 814 ہو گئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب تک 48 لاکھ 73 ہزار 600 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں سے 3 لاکھ 64 ہزار 767 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 368 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 322786 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 88.5 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت 36167 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے34957 گھروں میں، 69 آئسولیشن سینٹرز میں اور1141 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ1008 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے81 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ 1683 نئے کیسز میں سے 1447 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 566، ضلع جنوبی 338، ضلع وسطی 273، ملیر 111، کورنگی 105 اور ضلع غربی میں سے 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 51، شہید بے نظیر آباد 19، جامشورو 17، بدین اور ٹنڈو الہیار 15۔ 15،تھرپارکر 12، میرپورخاص اور عمرکوٹ 10۔10، سجاول 9، سکھر اور خیرپور6۔ 6، دادو ، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان 7۔ 7،سانگھڑ 4، نوشہروفیروز اور گھوٹکی3۔ 3، کشمور اور لاڑکانہ 2۔2، مٹیاری اور شکارپور میں سے1۔1 کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پانچ اضلاع میں 26 جولائی سے گھر گھر کورونا ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts