پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاکر اسٹار ربیکا خان نے حال ہی میں اپنی 18 ویں سالگرہ منائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ربیکا خان نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی سالگرہ کا اعلان کیا تھا، تاہم حال ہی میں انہوں نے اپنی سالگرہ منائی ہے۔
آیئے ربیکا خان کی سالگرہ کی تقریب پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
دنیا بھر میں ٹک ٹاک بہت زیادہ مقبول ہورہا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے سے لوگ باآسانی اپنے ٹیلنٹ کو دنیا کو دکھاسکتے ہیں۔ربیکا خان کا شمار بھی پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے۔
اُن کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کا اندازہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر اُنے کے فالوورز کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔
ربیکا خان کا تعلق کراچی سے ہے وہ ماضی کے کامیاب اداکار کاشف خان کی بیٹی ہیں۔