مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی، 14افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 14افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا
مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 14افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ داخلہ نے وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے 14 افراد کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ داخلہ نے وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ جن افراد کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ان میں 4 خواتین سمیت 14 افراد شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کی واپسی عمران خان کے منہ پر تھپڑ ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن کے مرکزی علاقے میں ہراساں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مبینہ سپورٹرز نے مریم اورنگزیب کے خلاف چورنی چورنی کے نعرے لگائے اور نامناسب زبان استعمال کی۔

وزارتِ داخلہ نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے والے 10 مردوں اور 4 خواتین کی شہریت کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کر لیں۔ تمام افراد کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔

حکومت وفاقی وزیرِ اطلاعات کو ہراساں کرنے کے جرم میں ملوث تمام 14 افراد کے اوور سیز پاکستانی شناختی کارڈ (نائیکوپ) اور پاسپورٹ بھی منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ معاملہ وفاقی کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے جس میں سیلاب کی صورتحال، دورۂ امریکا اور مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔ 

Related Posts