شمالی کوریا میں خودکشی سماجی بغاوت قرار، پابندی عائد کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیانگ یانک: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انگ نے خود کشی کرنے پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی جانب سے ایک خفیہ حکم جاری کیا گیا جس میں خود کشی کو سماجی بغاوت قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے پابندی ملک میں خود کشیوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بعد عائد کی گئی ہے۔ خفیہ حکم نامے میں مقامی حکام کو لوگوں کو خود کشی سے روکنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اٹلی کے سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی 86 برس کی عمر میں چل بسے

جاری کردہ حکم کے مطابق کسی شخص کے خود کشی کرنے کی صورت میں مقامی حکام کو ذمہ دار ٹہرایا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts