کراچی میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا
کراچی میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس اہلکار پر تیزاب پھینک دیا

کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں نامعلوم افراد نے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور اُس کے بھائی پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گلزار ہجری اسکیم  33 سہراب گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں سہراب گوٹھ تھانے کے شعبہ تفتیش میں تعینات لیڈی پولیس کانسٹیبل 22 سالہ گل زارا عرف سارہ عثمان کو ان کا بڑا بھائی رضوان عثمان ڈیوٹی پر چھوڑنے کے لیے موٹر سائیکل پر آرہا تھا کہ جب وہ سہراب گوٹھ کے قریب پہنچے تو نامعلوم ملزمان نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق تیزاب پھینکنے سے لیڈی پولیس کانسٹیبل کے چہرے اور جسموں کے دیگر حصے متاثر ہوئے جبکہ دونوں زخمیوں کو سول  اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرہ افراد واقعہ کے بارے میں صحیح طورپر کچھ بتانے سے گھبرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کیلئے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا کتنا ضروری ہے؟

قبل ازیں کراچی میں 3 مسلح ملزمان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔

ملزمان نے دن کے وقت راہگیر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسلحے کے زور پر لوٹا۔ واقعہ کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن میں پیش آیا۔ شہری مسلسل لوٹا گیا سامان لٹیروں سے واپس مانگتا رہا۔

Related Posts