اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں پھر اضافہ،تعداد 4 ہزار 979 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں پھر اضافہ،تعداد 4 ہزار 979 ہوگئی
اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں میں پھر اضافہ،تعداد 4 ہزار 979 ہوگئی

اسلام آباد:اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 37 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔شہر اقتدار میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 ہزار 979 ہوگئی۔

ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد 11ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 19 کیسز سامنے آئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 880 ہوگئی، شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 18 کیسز سامنے آئے۔

ڈی ایچ او کے مطابق پولی کلینک ہسپتال میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض داخل ہیں،شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:ایس آئی یو ٹی میں روبوٹک سرجری کی پہلی بین الاقوامی سمپوزیم کا افتتاح

ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 2 ہزار 99 ہوگئی، پمز اسپتال میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 22 مریض داخل ہیں۔

Related Posts