بھارتی شہر ممبئی میں مغل بادشاہ اونگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے پر 20 سالہ محمد علی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
مودی سرکار ہندوستان کی اسلامی تاریخ ختم کرنے کے در پے ہیں جبکہ بھارتی ریاست مہاراشٹرا مسلم دشمنی میں پیش پیش ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار نوجوان کا نام محمد علی ہے جس نے واٹس اسٹیٹس پر اورنگزیب عالمگیر کی 364 ویں تاش پوشی سے متعلق لکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
حکومت بتائے سربراہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی، مولانا فضل الرحمن
محمد علی نامی نوجوان نے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی تصویر استعمال کرنے اور ان کے حوالے سے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے پر پر انتہا پسند ہندو تنظیم نے نوجوان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
بھارتی پولیس بھی انتہا پسند تنظیم کے سامنے بے بس ہوگئی جب کہ اسے ڈرا دھمکا کر محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا جس کے بعد 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔
پولیس نے 20 سالہ نوجوان کی گرفتاری سے ایک روز قبل ہی ایک 14 سالہ بچے کو بھی اسی الزام میں گرفتار کیا تھا۔
اِک ناتھ شندے کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد مسلم مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے، ہندو انتہا پسند حکومت نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کا نام ہندو طرز پر تبدیل کر دیا تھا۔