نیو یارک: ہالی ووڈاداکارہ امبر ہرڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ جون میں ہارے گئے ہتک عزت کیس کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
اداکارہ نے رواں ماہ کے آغاز میں بھی ہارے ہوئے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا تھا۔اے ایف پی کے مطابق امبر ہرڈ کے وکلاء نے دوسری بار 21جولائی کو ریاست ورجینیا کی اپیل کورٹ میں درخواست دائر کی۔
اُن کے وکلا ء کی جانب سے درخواست میں عدالت سے جون میں جیوری کی جانب سے دیئے گئے فیصلے کو مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیوری کے فیصلے کو منسوخ کرکے تمام فریقین کو یکساں مواقع دیئے جائیں۔
مزید پڑھیں:ہتک عزت کا مقدمہ ہارنے کے بعد امبر ہرڈ کا نئے ٹرائل کا مطالبہ