چناب نگرمیں 2بھائیوں نے قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چناب نگرمیں 2بھائیوں نے قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا
چناب نگرمیں 2بھائیوں نے قادیانیت چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا

چناب نگر: چناب نگر میں دو سگے بھائیوں نے قادیانیت ترک کر کے اسلام قبول کر لیا، جس کے بعد اہل اسلام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اللہ اکبر کے نعرے، نومسلمین کو مبارک باد، استقامت کیلئے دعائیں۔

چناب نگر کے رہائشی دو سگے بھائی راشد رفیق اور محمد اسلم نے گذشتہ روز مولانا قاری شبیر احمد عثمانی کے ہاتھ پر مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں قادیانیت کو ترک کر کے مرزا غلام قادیانی پر لعنت بھیجتے ہو ئے اسلام قبول کر لیا ہے۔

دو بھائیوں کے اسلام قبول کر نے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، فضاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے سے گونج اٹھی،اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے،جنہوں نے نومسلمین بھائیوں کو مبارک باد دی۔

اس موقع پر تقریب ایک اجتماع کی صورت اختیار کر گئی، نومسلمین راشد اور اسلم کاکہنا ہے کہ ہم مرزا غلام قادیانی کی جھوٹی نبوت پر لعنت بھیج کر اپنے سچے نبی آخرالزمانصلی اللہ علیہ وآلہ وسلمکی نبوت سے وابستہ ہو کر دامن رسالتﷺ سے وابستہ ہو تے ہیں۔

اس موقع پر اہلیان علاقہ جن میں ماسٹر اعجاز احمد،محمدثاقب،مولانا قاری محمد سلمان عثمانی،مولانا احسن رضوان عثمانی،محمد انس نعمان،محمد امجد،محمد عاقب،محمد شعیب،رانا طارق،رانا میر حسن،لال دین،محمد ارقم،و دیگر حضرات نے نومسلمین کو مبارک باد دی اور استقامت کیلئے دعا کی۔

مزید پڑھیں: قادیانی خلیفہ مرزا مسرور کے سالے کا سابق خلیفہ کی نواسی سے شاہی قلعہ میں زیادتی کا انکشاف

اس موقع پر مجاہد ختم نبوت مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے نومسلمین کو مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ اسلام ہی حقانیت والا سچا مذہب ہے،جو اللہ کا پسندیدہ دین ہے،دین اسلام ہی غالب آئے گا،انہوں نے کہا کہ قادیانیت کی اُلٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، قادیانی مرزا قادیانی پر لعنت بھیجتے ہو ئے حضور نبی کریمﷺکے دامن رسالت سے وابستہ ہو جائیں اسی میں ہی عافیت ہے۔

Related Posts