صرف 5ماہ میں پاکستانی قوم 38ارب روپے کی چائے پی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گذشتہ 5 ماہ کے دوران 38 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کہتی ہے کہ جولائی تا نومبر 38 ارب روپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی ہے، جس کا مطلب یہ کہ 5 ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے اسی عرصے میں پاکستان میں 28 ارب 90کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی۔جو تناسب پچھلے سال کے مقابلے میں بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانیوں کی اکثریت چائے پینے کی شوقین ہے اور سردیوں میں چائے کا استعمال اور بھی زیادہ بڑھ جاتا ہے، پاکستان ابھی تک چائے کی کاشت میں خود کفیل نہیں ہے، اسی لئے مختلف ممالک سے اسے در آمد کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ نے گانجے اور بھنگ کو عالمی منشیات کی فہرست سے باہر نکال دیا

Related Posts