عمران خان کی زبان اُن کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔ شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی زبان اُن کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔ شازیہ مری
عمران خان کی زبان اُن کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے۔ شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زبان ان کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے کو دھکے دیکر ہی باہر نکالا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی اعلان ابھی باقی ہے، عوام کے سامنے پرویز مشرف نہیں ٹک سکے ، کٹھ پتھلی کیا چیز ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم کی اپوزیشن کو دھمکیا ں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پیپلزپارٹی، وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی پولیس چیف کا فیصلہ، ذاتی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تھانہ طلبی

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اس سے ان کی پریشانی صاف نظر آرہی تھی۔

مزید برآں نفیسہ شاہ نے کہا تھا کہ ابھی صرف تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں مزید وکٹیں گرانا ابھی باقی ہے، بلاول کا عوامی مارچ ضرور کامیاب ہوگا۔

Related Posts