چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ وہ اور اُن کے دونوں بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان آدھے پاکستانی ہیں۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ ایک پروڈیوسر ہیں جبکہ گزشتہ دنوں ٹورنٹو میں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ کا پریمیئر شو ہوا۔
اس موقع پر جمائما گولڈ اسمتھ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے بیٹے ایک عرصہ پاکستان میں گزار چکے ہیں، میں پاکستان میں 10 سال رہی ہوں، ہم آدھے پاکستانی ہیں، اس دوران میں نے جو پاکستان میں دیکھا میں اس سے متاثر ہوئی، پاکستان کی ثقافت کافی دلچسپ ہے۔
جمائما گولڈ اسمتھ نے فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم پاکستانی عوام اور اس کی ثقافت سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے
جمائما گولڈاسمتھ نے مزید کہا کہ اس فلم کے خصوصی شو سے حاصل ہونے والی رقم وہ پاکستان کے سیلاب زدہ لوگوں کے لیے عطیہ کریں گی۔
واضح رہے کہ جمائما گولداسمتھ کی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی، للی جیمز، شہزاد لطیف، شبانہ اعظمی، عاصم چوہدری اور ایما تھامسن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم ’واٹس لَو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘ آئندہ سال 27 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔