عمران خان کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر کمیشن بنانے کے لیے صدر اورچیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر کمیشن بنانے کے لیے صدر اورچیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ
عمران خان کا مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر کمیشن بنانے کے لیے صدر اورچیف جسٹس کو خط لکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

مبینہ  دھمکی آمیز امریکی مراسلے کے مندرجات کی عدالتی کمیشن سے تحقیقات کے معاملے پر  سابق وزیراعظم  عمران خان نے صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کوخط لکھنے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی  چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کوبھی خط بھجوائیں گے، خط میں مراسلے اورمندرجات میں اب تک کی کارروائی سے متعلق سوال کیا جائے گا۔

عمران خان کہتے ہیں قوم کی آزادی و خود مختاری کا تحفظ حکومت کے دفاع و حصول سے بالاتر فریضہ ہے، مقامی غداروں نے قوم کو سامراج کے چنگل میں جکڑنے کی قیمت حکومت کی صورت میں وصول کی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کردیں

اُن کا کہنا ہے کہ دونوں اہم ریاستی شخصیات سے امریکہ سے پاکستانی سفیر کے مراسلے اور اسکے مندرجات کی روشنی میں اب تک کی کارروائی کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ باضابطہ ملاقات میں ہمارے سفیر کو دی جانے والی دھمکی شرمناک اور سفارتی آداب کے یکسر منافی ہے۔

مہذب دنیا میں ایسے تکبرانہ طرزِ عمل اور سفارتی بداخلاقی کی کوئی گنجائش نہیں۔ عوام بیرونی سازش کی شکل میں پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات میں مداخلت پر بے حد رنجیدہ اور ناراض ہیں۔عوامی ردعمِل کی شدت کے پیشِ نظر حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان زیادہ دیر تک روکنا ممکن نہیں۔

Related Posts