کراچی جلسہ، عمران خان کی ریاست مخالف تقریر پر پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan's anti-state speech bans

کراچی: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو آج باغ جناح میں جلسے کی اجازت دیکر  چیئرمین عمران خان کے ریاست و مذہب سے متعلق بیانات پر پابندی لگادی ہے۔

پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے  انتظامیہ کی جانب سے 20شرائط سے مشروط اجازت نامہ جاری کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق پی ٹی آئی کو جلسہ رات 12 بجے تک نمٹانا ہوگا، جلسے میں ملکی نظریات، مذہب کے خلاف کوئی تقریر نہیں ہوگی۔

انتظامیہ کے مطابق جلسے میں اسلحہ کا استعمال ممنوع ہوگا، جلسے کی داخلی سیکورٹی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔ڈپٹی کمشنر شرقی کے مطابق احکامات کی عدم پیروی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے سمندرپار پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کر دی

 جلسے کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان آج شام چار بجے کراچی پہنچیں گے، ایئرپورٹ سے وہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائش گاہ جائیں گے جس کے بعد وہ شوکت خانم کینسراسپتال کراچی کے لئے منعقدہ فنڈریزنگ افطار ڈنر میں شرکت کرینگے اور مختصر خطاب کرینگے۔

فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف جلسے میں شرکت کے لئے باغ جناح روانہ ہونگے ۔سابق وزیراعظم عمران خان 16 اپریل کی رات کراچی میں ہی قیام کرینگے، 17 اپریل کو اسلام آباد کے لئے روانہ ہونگے۔

Related Posts