تصویری تجزیہ: عمران خان کی تاریخ ساز جدوجہد، لازوال کامیابیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عمران خان 5 اکتوبر 1952 کو لاہور میں ایک متمول گھرانے میں پیدا ہوئے ، سیاست میں آنے سے پہلے 1992 کا ورلڈ کپ جیت کر عمران خان قومی ہیرو بن گئے تھے۔
انہوں نے پاکستان اور برطانیہ کے ایلیٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور آکسفورڈ کی ممتاز یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران کرکٹ کھیلتے رہے۔ 1992 میں انہوں نے اپنی سب سے بڑی کامیابی اس وقت حاصل کی جب انہوں نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے ٹائٹل تک پہنچایا اور فائنل میں انگلینڈ کو شکست دی۔
اسی سال وہ ریٹائر ہوئے اور تاریخ کے سب سے بڑے کرکٹر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں کینسر اسپتال قائم کرنے کے لئے فنڈ ریزنگ مہم چلائی۔ 1994 میں لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال قائم کیا ۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان نے 1996 میں اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔ پی ٹی آئی 2018 کے عام انتخابات میں فاتحانہ طور پر ابھری اور عمران خان نے بائیس ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا۔

عمران خان لاہور میں میانوالی کے ایک پشتون گھرانے میں پیدا ہوئے۔ وہ چار بہنوں کے ساتھ اپنے والدین کی واحد نرینہ اولاد ہیں۔

عمران خان نے ابتدائی زندگی میں ہی کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا ،وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

1992 کے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد عمران خان نے پاکستان کی چمپئن بنوایا۔

عمران خان نے 1995 میں برطانوی خاتون جمائمہ گولڈاسمتھ سے شادی کی ،ان کی 2004 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔

عمران خان نے 1992 میں لاہور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کا آغازکیا، برطانوی شہزادی ڈیانا نے کینسر اسپتال کے لئے فنڈ جمع کرنے کی عرض سے متعدد مواقع پر پاکستان کا دورہ کیا۔

ریحام خان کے ساتھ علیحدگی کے بعد عمران خان نے 2018 میں بشریٰ بی بی سے شادی کی۔

عمران خان نے 18 اگست 2018کو پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان 2018 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان دو سال سے اپنے دفتر میں ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Posts