کرتارپور :سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 72سال سے سب حکمرانوں نے اپنا نفع نقصان دیکھا ۔عمران خان نے چودہ کروڑ سکھوں کے دل کو ٹھنڈک پہنچائی ۔
سکندر اعظم نے اپنی طاقت سے دنیا فتح کی،عمران خان آپ لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں،اگر مسائل جپھی سے حل ہوسکتے ہیں تو سرحدوں پر خون خرابے کی ضرورت نہیں ہے۔
ہفتہ کو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ قوم پوری دنیا میں ایک فیصد ہے لیکن جذبے میں 50 فیصد ہے۔
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری زبان سے 14 کروڑ سکھوں کی آواز نکل رہی ہے، میں آپ کیلئے شکرانہ لیکر آیا ہوں، نذرانہ لیکر آیا ہوں۔
مزید پڑھیں : کرتار پور راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔منموہن سنگھ
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد آج پہلی تاریں گری ہیں، ہماری 4 پشتیں اپنے گرو کے گھر آنے کے لیے ترستی رہیں، سکندر نے ڈرا کر دنیا جیتی تھی لیکن عمران خان نے محبت سے دنیا کے دل جیت لیے ہیں۔
بھارتی مہمان نے کہا کہ عمران خان سے کہتا ہوں کہ سب سے بڑا مرہم انہوں نے راہداری کھول کر لگایا ہے، 72 سال سے سب حکمرانوں نے اپنا نفع نقصان دیکھا لیکن عمران خان پہلا بہادر وزیراعظم ہے جس نے بغیر کسی نفع نقصان کیلئے 14 کروڑ سکھوں کے دل کو ٹھنڈک پہنچائی۔
سابق بھارتی کرکٹر نے عمران خان نے دنیا بھر کے سکھوں کے دل جیت لیے، عمران خان نے سکھ برادری پر جو احسان کیا وہ ناقابل فراموش ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے کرتار پور راہداری سے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔شاہ محمود قریشی