سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عمران خان کل ٹیلی تھون میں اپیل کرینگے:اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور:سابق وفاقی وزیر خزانہ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بات ہو گئی، وہ بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے اکاؤنٹ کھول رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ امداد پہچانے کا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:تحریکِ انصاف کا خفیہ اکاؤنٹ سامنے آگیا، 78کروڑ 70لاکھ کے لین دین کا انکشاف

اپنے پیغام میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ انشائاللہ کل عمران خان پاکستان کے ہر علاقے میں اس وقت مشکل میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کے لئے ٹیلی تھون میں اپیل کریں گے۔

Related Posts