قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔جاوید میانداد نے ویڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ
zia-2-1
کیا ایرانی ایٹمی پلانٹس پر امریکی حملہ ڈراما ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔جاوید میانداد نے ویڈیو جاری کردی
قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔جاوید میانداد نے ویڈیو جاری کردی

لاہور: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک کو ورلڈ کپ جتوانے والے قومی ٹیم کے سابق اسٹار بیٹسمین جاوید میانداد نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد نے کہا کہ چینی کے بحران پر خبریں دیکھتے ہوئے مجھے بے حد افسوس ہوا تاہم وزیرِ اعظم عمران خان نے اس کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔

ویڈیو میں جاوید میانداد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قدم بڑھائیے، پورا پاکستان اور اس میں موجود غریب اور متوسط طبقے کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کو کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے دوران بھی شرم نہیں آئی۔ 

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی  جاوید میانداد نے ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آٹا، چینی اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کی فراہمی بند کردیں گے تو غریب عوام کہاں جائیں گے۔ ظالم لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔

جاوید میانداد نے کہا میرا دل بہت دُکھا جب میں نے آٹا اور چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کے بارے میں خبریں سنیں۔ میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ خدا کےواسطے آپ انسان بنیں۔ سرمایہ دار لوگ پیسے والے پاکستان کی وجہ سے بنے۔ ناجائز منافع خوری کرنے والے شرم کریں۔

انہوں نے کہا کہ اِس ملک کی وجہ سے آپ سرمایہ دار بنے اور آپ اس ملک پر ہی ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔ عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں اقدامات کرنے پر آپ سرخرو ہوں گے۔ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ بحران پیدا کرنے والے کسی شخص کو نہ چھوڑیں۔ 

https://twitter.com/I_JavedMiandad/status/1247248864429694981

Related Posts