برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ پر کس لڑکے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan was found guilty of sexually assaulting a boy

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان پر 15 سالہ لڑکے پر جنوری 2008 میں جنسی حملے کا جرم ثابت ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کا یہ واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا اور کیس میں نامزد برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو جرم میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیوری نے فیصلے تک پہنچنے میں 5 گھنٹے لگائے تاہم جج سزا بعد میں سنائیں گے،لیبر پارٹی نے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب عمران احمد خان کے وکلاء کے مطابق وہ اپنی بےگناہی کے مؤقف پر قائم ہیں اور جلد ہی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔

اس سے قبل برطانوی عدالت نے بچوں پر جنسی حملوں کے کیس میں معروف پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنا ئی تھی۔

مزید پڑھیں:چہرے پر سوجن، کیا عمران خان کو واقعی وزیراعظم ہاؤس سے نکالنے کیلئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ؟

شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے لارڈ نذیر کو بچوں پر جنسی حملوں کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی۔ برطانوی نژاد سیاستدان پر الزام ہے کہ ماضی میں 70ء کی دہائی کے دوران لارڈ نذیر نے خود سے کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی۔

Related Posts