عمران خان نے سائفر کا بہانہ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کیا، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے سائفر کا بہانہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے کیا، رانا ثناء اللہ
عمران خان نے سائفر کا بہانہ عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے کیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کا بہانہ عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے کیا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ خرم نامی شخص نجی چینل کا ملازم ہے۔ کینیا میں فارم ہاؤس نجی چینل کے مالک کا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام تانے بانے عمران خان اور نجی چینل کے مالک تک جارہے ہیں۔ انہیں ہر لانگ مارچ سے پہلے لاشیں چاہیے ہوتی ہیں، عمران خان نے ارشد شریف کے معاملے پر بھی پروپیگنڈا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو تھریٹ الرٹ جاری کرکے ڈرایا اور دبئی بھگایا گیا۔ ارشد شریف کے معاملے پر بھی عمران خان کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے آگیا۔ 25 مئی کو بھی دعویٰ کیا تھا 20 لاکھ لوگ لائیں گے۔  25مئی مارچ میں کہتا تھا خونی مارچ ہوگا لوگ خود کشیاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو خونی مارچ لے کرآئے لیکن انہیں ناکامی ہوئی، عمران خان قومی سیاست میں صرف فتنہ ہی پھیلا سکتے ہیں۔ 25 مئی لانگ مارچ میں لاکھوں افرادکی شرکت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ عمران خان نے ایسا مؤقف اختیار کیا جس کی کوئی بنیاد ہی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

سینئر صحافی ارشد شریف کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان ناسور کی صورت اختیار کرگئے ہیں، عمران خان کے مفاد میں کام کرنے سے انکار کرنے والا غدار ہو جاتا ہے۔ میرجعفر، میرصادق، نیوٹرل، غدار، جانور جیسے الفاظ سے پکارا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی عمران خان کے مفاد کیلئےکام کرے تو وہ حب الوطن ہوجاتا ہے۔ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ عمران خان نےملک وقوم کا نہیں سوچا کہ کتنا نقصان ہوگا۔ آڈیو لیک کے ذریعے پتہ چلا کہ عمران خان کیا کھیل کھیل رہا تھا۔

Related Posts