اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان دورۂ لاہور کیلئے تیار ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی داتا کی نگری میں وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے حکومت کے سیاسی بیانیے سے متعلق اپنی رائے دینے کیلئے لاہور کے دورے کا فیصلہ کر لیا۔ وکلاء کنونشن سے خطاب کے دوران ن لیگ کی پالیسی پر گفتگو ہوگی۔
زرداری ن لیگ کو پڑنے والی گالیوں کے مزے لے رہا ہے، عمران خان
سابق وزیر اعظم عمران خان دورۂ لاہور کے دوران سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ تحریکِ انصاف پنجاب کے رہنما اور اراکینِ اسمبلی بھی ملاقات کیلئے آئیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اورزرداری مزے لے رہا ہے، شہبازشریف نے وزیراعظم بننے کیلئے بڑی محنت کی، یہ پھنس گئے ہیں۔
کوہاٹ جلسے سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ایک اور درخواست کروں گا کہ شریف خاندان کے کرپشن کیسز خود سنیں۔ ہمیں کسی اور پر اعتماد نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ عدالت نے ہماری اخلاقیات کو گرنے سے بچایا اور آج کے فیصلے میں منحرف ارکان کے ووٹ کو مسترد کر دیا جبکہ یہ لوگ اپنے حلقوں، قوم اور جمہوریت سے غداری کرتے ہیں۔