عمران خان کا اسلام آباد کیجانب مارچ کافیصلہ، عدالت میں پیشی آج، گرفتاری کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل
عمران خان کی تقریر براہ راست نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکیشن معطل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا فیصلہ کیا ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت ملک کے سابق وزیر اعظم کی عدالت میں پیشی بھی آج ہی متوقع ہے۔ حکومت نے ضمانت منظور نہ ہونے کی صورت میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج دہشت گردی کے الزام کے تحت درج کیے گئے مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت کی درخواست کریں گے۔ اے ٹی سی کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فضل الرحمان کا اقوامِ متحدہ سے عمران خان سے ہمدردی کی وجہ بتانے کا مطالبہ

قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ 25 اگست کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش ہوں جبکہ وزیرِ داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور نہ ہوئی تو گرفتار کر لیں گے۔ عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران خاتون جج کو کھلی دھمکی دی تھی۔ اس مجرمانہ فعل کے خلاف ریاست آگے آگئی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کی ضمانت کی تصدیق ہوجاتی ہے تو عدالت میں چالان پیش کردیں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان 15 مقدمات میں نامزد ملزم ہیں۔ 

دوسری جانب اسلام آباد کی طرف مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم اپنے اداروں پر تنقید نہیں کرتے۔ ہمارا ایک ہی مقصد امپورٹڈ حکومت کو ہٹا کر الیکشن منعقد کروانا ہے۔ صاف و شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئے گا۔

 

Related Posts