اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عوام کا لہو گرمانے کیلئے تیار ہوگئے، تحریکِ انصاف کوہاٹ میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ عمران خان آج جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر کوہاٹ میں تحریکِ انصاف کا جلسہ ہوگا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان ملک بھر سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان اور عوام کے جمِ غفیر سے خطاب کریں گے۔
عمران خان فون سنبھال نہیں سکتے، ملک کیسے سنبھالیں گے، ریحام خان
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کوہاٹ جلسے کے حوالےسے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوہاٹ کے گردونواح کےعلاقوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔
مرکزی سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف اسد عمر نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔نوجوانوں کو کوہاٹ جلسے میں ضرور شریک ہونا ہے۔ سابق وزیر اعظم کی جدوجہد اپنی ذات کیلئے نہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہماری تو زندگی گزر چکی ہے۔ عمران خان ملک کے نوجوانوں کیلئے اور وطن کی خودمختاری کیلئے تاریخی تحریک چلا رہے ہیں اور ملک بھر کے نوجوانوں کو انہیں کامیاب کرنا ہے۔
PTI Secretary General @Asad_Umar sends a message regarding historic #KohatJalsa on 17th May 2022 at Kohat Sports Complex. InshAllah this will be another historic Jalsa for Kohat!#KohatJalsa
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/DQVNUOzY3u— PTI (@PTIofficial) May 17, 2022
اسد عمر نے کہا کہ 17 مئی کو ملک بھر کے نوجوانوں نے کوہاٹ جلسے میں شرکت کرکے تاریخی جلسے کو کامیاب کرنا ہے۔ پھر عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے جسے کامیاب کرتے ہوئے آپ نے غلامی کو نامنظور کرنا ہے۔